بخت نیاز خان: مختصر کر چلے درد کے فاصلے!

آج صبح ہمارے انقلابی ساتھی بخت نیاز خان ایڈوکیٹ حرکت قلب بند ہوجانے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ بنوں میں بخت نیاز خان طبقاتی جدوجہد کے بانیوں میں سے تھے۔ وہ زندگی بھر محنت کش مزدوروں اور مظلوم و محکوم انسانوں کی جدوجہد میں تادم مرگ بھرپور عملی کردار ادا کرتے رہے۔ وہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے جنرل سیکرٹری اور پیپلز پارٹی کے اُن نظریاتی کارکنوں میں سے تھے جنہوں نے پیپلز پارٹی کے سوشلسٹ منشور اور نظریاتی اساس کے لیے ناقابل مصالحت جدوجہد کی۔ وہ پی ٹی ایم میں سرگرم رہتے ہوئے علی وزیر اور پی ٹی ایم کے دیگر کئی سیاسی قیدیوں کی وکالت کے فرائض بھی انقلابی ذمہ داری کے طور پر ادا کرتے رہے۔ انہی بےخوف و بےلوث سرگرمیوں اور انقلابی کردار کی ادائیگی کی پاداش میں متعدد بار قید وبند کی صعوبتیں اور ریاستی جبر بھی بڑی خندہ پیشانی سے برداشت کی۔ انہوں نے مارکسزم میں ترمیم پسندی اور پاکستان میں پوسٹ ماڈرنسٹ سامراج نواز رجحان کے خلاف لڑائی لڑی۔ آج اس غم کی گھڑی میں بخت نیاز خان کے ساتھی یہ عہد کرتے ہیں کہ ان کی محنت کش مزدوروں اور مظلوم و محکوم قوموں کی آزادی کی منزل یعنی سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

One thought on “بخت نیاز خان: مختصر کر چلے درد کے فاصلے!

  1. یقینا موجودہ دور میں بخت نواز جیسے سیاسی رہنماؤ ں کی جدائی بڑا نقصان ہے دھائیاں بیتتی ہیں ایسے کمیٹڈ ساتھی بننے میں سرخ سلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے